پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے لٹر تک اضافہ کی سمری تیار
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد یکم نومبر سے اسکا اطلاق ہو جائے گا۔ سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے انیس پیسے، جی ایس ٹی اکتیس فیصد، پٹرول کی قیمت میں دو روپے انچاس پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں پندرہ روپے ننانوے پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے تریسٹھ پیسے کی سفارش کی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 79.40یکم نومبر سے 84.59روپے، پٹرول کی قیمت 73.50سے بڑھا کر 75.99روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 48روپے سے 63.99جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 46سے بڑھا کر 58.63روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔