• news

تحریک لبیک یارسول اللہ کا بابوصابو انٹر چینج پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام اسلام آباد دھرنے کی حمایت میں تیسرے روز بھی بابوصابو انٹر چینج پر دھرنا جاری رہا ۔جس میں کارکن اور رہنما شریک تھے۔ احتجاجی دھرنے میں شریک کارکن اور رہنما سڑک پر بیٹھے رہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی گاڑیاں سمیت ایمبولینس پھنسی رہیں اس صورتحال میں عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کارکنان نے بابو صابو انٹر چینج سے ملحقہ سڑکیں ٹریفک کے لئے بلاک کر دیں۔ مظاہرین نے حکومت اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد دھرنے میں موجود قائدین کے مطالبات تسلیم کئے جائیںاور رانا ثناء اللہ کو برطرف کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن