4 خودکشیاں: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے پھندا لے لیا
لاہور، فیصل آباد (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) گھریلو حالات سے تنگ 2 خواتین سمیت 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں مریدکے کا رہائشی 20 سالہ حیدر گھریلو حالات سے تنگ تھا جس نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر پھندا لے کر زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں 24سالہ شازیہ ، 40 سالہ نصرت اور 25 سالہ ادریس نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔