کامونکی: تین افراد کا معمر شخص پر پتھرائو، گود میں اٹھایا 6 ماہ کا بچہ اینٹ لگنے سے جاں بحق
کامونکی(نامہ نگار)قمیص اتار کر گلی میں آنے پر تین افراد نے معمر شخص پر پتھراؤ کردیا جس دوران سر میں اینٹ لگنے سے گود میں اٹھایا ہوا 6 ماہ کا بچہ ہلاک ہوگیا۔ محلہ حبیب پورہ کا محمد بوٹا اپنے پوتوں کو گلی میں اونٹ دکھانے کیلئے لیکر گیا۔ ملزم حسنین ،شاہ زیب اور غلام مصطفی نے بوٹا سے جھگڑنا شروع کردیا کہ اس نے قمیص کیوں اتاری ہوئی ہے۔ اس بات پر تلخی بڑھ گئی اور ملزموں نے بوٹا کو اینٹیں مارنا شروع کردیں جس دوران ایک اینٹ اسکے چھ ماہ کے پوتے امیر حیدر کے سر میں جالگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول امیر حیدر کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچادی ہے۔