سمبڑیال، جڑانوالہ:اوباشوں کی ذہنی جسمانی معذور خواتین سے زیادتی
سمبڑیال+ جڑانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم ملزمان نے ذہنی معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال میں تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ساہووالہ میں نجی لیدر فیکٹری کے قریب تقریباً 30 سالہ نامعلوم خاتون جوکہ اپنا نام بھی بتانے سے قاصر ہے، سے نامعلوم ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی‘ جسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122 کے عملہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 565گ۔ب کے محمد نور کی ٹانگوں سے معذور بیوی کوثر پروین کو کو تین افراد قاسم‘ عابد وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان زبردستی داخل ہوگئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر ہوس کا نشانہ بناکر ویڈیو واقعہ کی ویڈیو بھی بنالی۔