• news

گوجرانوالہ: نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے رکشہ میں سوار ماں بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرانوالہ، تتلے عالی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) نواحی علاقہ بوپڑا میں ملزمان نے رکشہ میں سوار ماں بیٹی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، پو لیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ، بتایا گیا ہے کہ بوپڑا کلاں کے زمیندار انور گورائیہ کی بیوی شہناز بی بی اور ان کی بیٹی مدیحہ رکشہ میں گھر جارہی تھی کہ گھمن والہ نہر کے قریب نامعلوم ملزمان نے زبردستی روک کر ان پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں گو لیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہونیوالی دونوں ماں بیٹی موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی تتلے عالی پولیس نے نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن