• news

دہشتگردی، عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے مستقل حل کے منصوبے پر کام جاری ہے ‘ بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرکز دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے مستقل حل نکالنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہماری حکومت دہشتگردی اور عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے مستقل حل نکالے گی اور اس سلسلے میں کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول پر ہر روز پانچ سے چھ دہشتگرد کو مارتے ہیں اور فوج کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ پاکستانی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ ڈوکلام ایشو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کوئی کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے جو اپنے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ تمام متنازعہ معاملات کے حل کی پوزیشن میں ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی اس وقت پوری عالمی برادری کے لئے سنگین چیلنج ہے جس کا تمام ممالک کو ملک کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن