عمران خان کا ضیاء اﷲ آفریدی کیخلاف ریفرنس، الیکشن کمشن نے 13 نومبر تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ضیاء اﷲ آفریدی کے خلاف الیکشن کمشن میں ریفرنس میں 13 نومبر تک جواب طلب کرلیا‘ رکن الیکشن کمشن الطاف قریشی نے کہا کہ باہر جا کر آپ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ وقت کیوں دیا گیا‘ رکن الیکشن کمشن عبدالغفار سومرو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اس ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے‘ ضیاء اﷲ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ کو جواب جمع کرانے کے لئے تیرہ نومبر تک کا وقت دیدیا گیا۔پیر کو عمران خان کے ضیاء اﷲ آفریدی کی خیبرپی کے اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لئے ریفرنس عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمشن نے کی۔ ضیاء اﷲ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ الیکشن کمشن میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے جواب دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ رکن الیکشن کمشن عبدالغفار سومرو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اس ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے۔ رکن الیکشن کمشن الطاف قریشی نے کہا کہ باہر جا کر آپ لوگ پھر تنقید کرتے ہیں کہ وقت کیوں دیا جاتا ہے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا میرے موکل نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ نہیں دیا۔ الیکشن کمشن ریفرنس پر سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمشن نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی اور ضیاء اﷲ آفریدی کے وکلاء تیرہ نومبر کو دلائل دیں۔