• news

وفاق کی مدد کے بغیر سندھ اپنا بجٹ بھی نہیں بنا سکتا:مراد علی شاہ

کراچی ( وقائع نگا ر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد رعلی شاہ نے اعتراف کر لیا ہے کہ وفا ق کی مدد کے بغیر سندھ اپنا بجٹ بھی نہیں بنا سکتا اور وفاق اگر ما لی مد د نہ کرے تو سندھ کی صو بائی حکو مت کا خزانہ خا لی رہ جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف وفود سے ملا قات کے دوران یہ با ت کہی کہ سندھ کا بجٹ ایک کھر ب روپے کا ہے جس میں سے70 فیصد رقم وفاق سے آتی ہے ۔ وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 241ملین ڈالر کے یو ایس ایڈ کے تحت مختلف پروگرامز سندھ میں زیر عمل ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی چیف آف مشن یو ایس ایمبیسی اسلام آباد جون ہور اور کراچی میں امریکی قونصل جنرل مس گریس شیلٹن سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے موقع پر کہی۔دریں اثنا ء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ا کراچی کے مقامی ہوٹل میں وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے پنجاب کیپارلیمانیٹیرینز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔شرکت کندگان میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو(میزبان) اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن