سندھ حکومت نے آئی جی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
کراچی(اے این این + نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون سندھ ضیا نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے ایک دو روز میں وفاق کو خط لکھ دیں گے۔ پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر حکومت کا کردار ہونا چاہئے۔ علاوہ ازیں سندھ حکومت نے آئی جی کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست میں سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔