• news

ایس ای سی پی کمشنرز کی تعداد میں اضافے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد میں اضافہ کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنایا۔ ڈویژن بنچ نے اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کررکھا تھا۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سکیورٹیز ایکسچینج کمشن کے کمشنرز کی تعداد غیرقانونی طور پر چار سے بڑھا کر سات کر دی گئی ہے۔ کمشنرز کی تعداد 4 سے 7 کرنے کی سفارش سابق چیئرمین ظفر حجازی نے کی۔ کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا مقصد شریف خاندان کی بدعنوانیوں کو تحفظ دینا ہے۔ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر ظفر حجازی کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔کمشنرز کی تعداد بڑھانے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن