• news

جمشید دستی پھر حاضر نہ ہوئے‘ دہشت گردی کے تحت درج مقدمہ کی سما عت 15 نو مبر تک ملتوی

حیدرآبادٹاؤن (آن لائن)مظفر گڑھ کے کے ایم این اے دہشت گردی کے تحت درج مقدمہ میںپھر سرگودھا کی عدالت میں پیش نہ ھو سکے تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا مقدمہ یہاں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کیا گیا جہاں پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت شروع کرتے ہوے ایم این اے جمشید دستی کی ضمانت لے لی تاہم مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی میں جاری ہے عدالت نے ایم این اے کو سوموار کے روز طلب کر رکھا تھا پیشی کے روزان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے ایم این اے دستی اسمبلی میں اسلام آباد ہیں جس پر عدالت نے پندرہ نو مبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوے آئندہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن