پاکستان کی پُرامن کوششوں کا بھارت نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا :رشید ترابی
اٹلی (آن لائن) تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ آزاد کشمیر میں کشمیری جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیر اور ممبر اسمبلی عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پُرامن کوششوں کا بھارت نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا مسلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں نرہندر مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں عالمی برادری نے اگر بھارت کو مذاکرات کے لیے مجبور نہ کیا تو اس کا ذمدار پاکستان نہیں ہوگا کشمیریوں نے ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کیا ہے اور دنیا کو بار توجہ دلائی جارہی ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سوسائٹی اٹلی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک میں مسلہ کشمیر پر لابنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تحریک کشمیر یورپ اس ضمن میں سفارت سطح پر سیاسی اور جماعت وابستگیوں سے بالا تر ہوکر مسلہ کشمیر کو یورپین ایوانوں تک پہنچانے کے لیے کمیونٹی کی رہنمائی کی رہی ہے کہ کس طرح حق اور انصاف پر مبنی کشمیریوں کی جد جہدو کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے اور دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے کہ وہ بھارت پر بدائو ڈالیں کہ وہ مسلہ کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے بھارت اور پاکستان ستر سال سے مسلہ کشمیر حل نہیں کر سکے وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ اقوام متحدہ مداخلت کرئے ۔ پاکستانی قونصلیٹ رضوان صلابت نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پاکستان سیاسی اور سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمائت جارہی رکھے گا کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی ان کی منزل ہے اور عالمی امن کے علمبرداروں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔