• news

چیف جج گلگت بلتستان کی تعیناتی کیخلاف آئینی درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ میں چیف جج گلگت بلتستان ایپلٹ کورٹ رانا محمد شمیم کی تعیناتی کے خلاف ایک ایک آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے ۔ درخواست ایڈووکیٹ رائے نواز کھرل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاق پاکستان، وزارت قانون وانصاف وپالیمارنی امور اور وزارت امور کشمیر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جج کی تعیناتی آئین عدلیہ کی آزادی اور شمالی علاقہ جات کے عوام کے حقوق کے خلاف ہے، درخواست میں چیف جج کے تقرر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ دائر درخواست کا فیصلہ ہونے تک تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکتے ہوئے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن