• news

دوسراٹیسٹ : ویسٹ انڈیزکی زمبابوے کیخلاف برتری

بلوائیو (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کیخلاف 7وکٹوں پر374رنز بناکر48رنز کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 78رنز سے شروع کی تو230رنز پر 7وکٹیں گر چکی تھی ،شین ڈورچ اور جیسن ہولڈرکی ناقابل شکست144رنز کی شراکت داری سے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ شین ڈورچ75اور جیسن ہولڈر نے 71رنز بناکر موجود ہیں۔ سکندر رضا نے پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن