• news

احسن ملک ٹو ڈے گرلز اینڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

2 روزہ احسن ملک گرلز بوائز باکسنگ ٹورنامنٹ میں زاہد شہید کلب کے نو عمر باکسرز چھائے رہے جبکہ گرلز کٹیگری میں شہید زاہد حسین باکسنگ کلب اور پاک شاہین باکسنگ کلب نے یکساں پوزیشن حاصل کی۔ اولڈ گولیمار کے ٹرانس لیاری باکسنگ کلب میں کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقدہ اس ایونٹ کا انعقاد قومی باکسنگ ٹیم کے سابق کوچ اور ٹرانس لیاری باکسنگ کلب کے بانی مجید بروہی نے اپنے نو عمرشاگرد احسن ملک کی یاد میں کیا تھا جن کا چند ماہ قبل اچانک انتقال ہوا۔ آخری روزمیں بوائز اینڈ یوتھ کلاس میں34 اور گرلز کٹیگری میں4 مقابلے ہوئے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں احسن ملک کی ہمشیرہ نادیہ رحمت اللہ‘ مہناز ملک اور ملائیکہ نے کامیاب باکسروں میں انعامات تقسیم کئے۔ سابق اولمپیئن ریفری جج علی اکبر شاہ کی سرپرستی میں منعقدہ ایونٹ کے افتتاحی روز دلچسپ مقابلے ہوئے30 کلو گرام گرام میں پاک شاہین باکسنگ کلب کی عرشہ قمبرانی نے زاہد شہید کلب کی نصیبہ عبد الستار کو36 کلوگرام میں پاکشاہین کلب کی آمنہ قمبرانی نے اپنی ہی کلب کی مریم بلوچ کو40 کے جی میں زاہد شہید کلب آمنہ علی نے پاک شاہین کلب کی نسیمہ میندرو کو جبکہ42 کے جی میں زاہد شہید کلب کی رابعہ نے اپنی ہی کلب کی بختاور کو شکست دی اور46 اور60 کلوگرام کے مقابلوں میں مریم مراد اور میمونہ خان کو واک اوور ملا۔ دوسری جانب بوائز اور یوتھ مقابلوں میں زاہد شہید کلب کے کاشف بلوچ نے پاکستان باکسنگ کلب کے مجاہد کو پاک نیشنل کلب کے عمران نے گلاب شاہ اکیڈمی کے وقاص کو پی سی بی کے سمیر نے زاہد شہید کے محمد سمیر کو زاہد شہید کے سکندر علی نے پی بی سی کے مزمل کو پی بی سی کے حسنین نے زاہد شہید کے کاشف کو‘ پی سی بی کے عمر نے زاہد شہید نے شاہ فیصل کو‘ گلاب شاہ اکیڈمی مہدی نے زاہد شہید کے فیضان کو‘ پاک نیشنل باکسنگ کلب کے عثمان نے زاہد شہید کے عاصم کو ٹی ایل وائی کے فیضان نے پی سی بی کے واصف کو گلاب شاہ نے ایم شاہ نے پی سی بی کے محسن اقبال کو‘ پی بی سی کے شہزیب خان نے گلاب شاہ کے ذاکر حسین کو‘ ٹی ایل وائی نے پی سی بی احمد آفریدی کو‘ زاہد شہید کے فضل خان نے پی سی بی کے اسماعیل کو‘ گلاب شاہ اکیڈمی کے بہادر نے فضل خان کو‘ پی سی بی کے حماد حسین نے زاہد شہید کے عابد خان کو پی سی بی کے حماد نے گلاب شاہ کے نبی اللہ اور زاہد شہید کلب کے ذاکر خان نے گلاب شاہ اکیڈمی کے حضرت علی کو شکست دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی مہناز ملک نے زاہد شہید کلب کی رابعہ کے ساتھ نمائشی فائٹ میں حصہ بھی لیا۔ انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر علی اکبرشاہ نے مہمانان گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ٹرانس لیاری باکسنگ کلب ہر سال احسن ملک کی یاد میں ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے مرحوم احسن ملک کی ہمشیرہ کا اس ایونٹ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نادیہ رحمت اللہ نے سابق نیشنل کوچ مجید بروہی ‘علی اکبر شاہ اور کراچی ویسٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احسن ملک کی یاد میں ہونے والے اس ایونٹ کو وہ آئندہ بھی سپورٹ کرتی رہیںگی۔ اس موقع پر مجید بروہی نے مہمانان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ تمام کامیاب باکسروں کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دیئے گئے۔ ڈبلیو بی اے کے سینئر نائب صدر گلاب شاہ نے شریک تمام کلبوں کا شکریہ ادا کیا۔ مقابلوں کو گلاب شاہ‘ نور محمد قمبرانی ‘ عبد الرئوف قریشی اورعلی محمد سعید نے سپروائز کیا۔ اس سے قبل دو روزہ چیمپئن شپ کے ابتدائی مراحل کے مقابلوںمیں گلاب شاہ اکیڈمی کا پلہ بھاری رہا۔افتتاحی روز پری کوارٹر اور کوارٹر فائنلز کے 16 مقابلے مکمل ہوئے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ٹرانس لیاری باکسنگ اسٹیڈیم میں اسپورٹس لور زبیر خان نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیر خان نے سابق قومی کوچ اور ٹرانس لیاری باکسنگ کلب کے بانی مجید بروہی کی باکسنگ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں زیادہ فوکس کرکٹ پرہے حالانکہ دیگر کھیلوں میں بھی ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ ایک خوبصورت کھیل ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ باکسنگ کی سرگرمیوںکو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کیا جائے۔ زبیر خان نے 2 روزہ احسن ملک باکسنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران گلاب شاہ علی اکبر شاہ قادری‘ علی محمد سعید‘ رئوف قریشی اور خاص طورپر سابق خود کوچ مجید بروہی کو ایک خوبصورت ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ پہلے روز کھیلے گئے۔ مقابلوں میں گلاب شاہ اکیڈمی کے یوتھ اور بوائز باکسرز چھائے رہے۔30 کلو گرام میں گلاب شاہ اکیڈمی کے وقاص خان نے حیات اکیڈمی کے شہزیب کو32 کلوگرام میں عبد اللہ نے یوسف خان کو34 کلو گرام میں نوید اللہ نے علی کو36 کلو گرام میں صاحب خان نے علی نعمان کو38 کلو گرام میں ابوبکر نے فہیم کو40 کلو گرام میں طیب نے شہریار کو‘42 کلو گرام میں مہدی نے قدرت اللہ کو44 کلو گرام میں ذاکر نے ولی خان کو44 کلو گرام کے دوسرے مقابلے میں حمزا نے عبد اللہ کو50 کلو گرام میں عبید اللہ نے کلیم کو‘50 کلو گرام کے دوسرے مقابلے میں بہادر نے احسان کو52 کلوگرام میں المک نے دلاور کو‘52 کلوگ رام ہی میں فیضان نے محمد شاہ کو60 کلوگرام میں سیف الرحمن نے نذر الحق کو62 کلوگرام میں شان نے فہیم کو شکست دی جبکہ ایک نمائشی مقابلے میں مزمل اور عبد اللہ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا‘ ریفری نے دونوں باکسر کوفاتح قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن