• news

پی سی بی انڈر 16 سکول کرکٹ چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی انڈر 16 سکول کرکٹ کا فائنل میچ لاہور کے قلعہ لمچھن سنگھ سکول نے جیت لیا، فائنل میں کراچی ریجن کے الفاطمہ سکول کو 99 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قلعہ لچھمن سنگھ سکول نے مقررہ 35 اوورز میں 7 وکٹوں پر 247 رنز بنائے ۔ قاسم اکرم نے 98 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فہد منیر نے 80 رنز بنائے۔ فہد علی نے تین وکٹ حاصل کیے۔ الفاطمہ سکول کی ٹیم 28.3 اوورز میں 148 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ انس وحید نے 3 جبکہ شاہیر علوی نے دو وکٹ حاصل کیے۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انعامات تقسیم کیے‘ سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا، ہارون رشید، شاہد کاردار، ایذد سید، جنید ضیا اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن