پشاور: ڈینگی نے ایک اور خاتون کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 66ہو گئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون پشاور میں دوران علاج انتقال کر گئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق مریضہ کو پیر کے روز ہسپتال لایا گیا۔ خیبر پی کے میں ڈینگی بخار سے انتقال کرنے والوں کی تعداد66ہو گئی، صوبے کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد42رہ گئی۔ ڈینگی مچھر سے متاثرہ 85علاقوں میں سپرے کیا گیا۔