• news

کراچی: میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں10گھنٹے پہلے پرچہ آئوٹ ہوا ایف آئی اے نے رپورٹ تیار کر لی

کراچی (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سندھ کے میڈیکل کالجوں کے لیے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ میں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیسٹ سے 10گھنٹے پہلے ہی پرچہ اپ لوڈ کیا جاچکا تھا۔ ٹیسٹ سے پہلے درجنوں آئی ڈیز اور پیجز پر پرچہ شیئر کیا جاچکا تھا۔ ٹیسٹ کا پرچہ لاڑکانہ، شکار پور، بدین، ٹھٹھہ، سکھر دیگر سے تعلق رکھنے والوں کی آئی ڈیز سے شیئرہوا۔رپورٹ کے مطابق وٹس ایپ اور دیگر اپلیکشنز پر بھی پرچہ منتقل کیا گیا، واضح رہے کہ والدین کمیٹی کے پاس بدھ تک اپنے شواہد، ثبوت جمع کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن