• news

سینٹرل جیل حیدرآباد میں مجرم کو پھانسی دے دی گئی

حیدرآباد(آئی این پی ) سینٹرل جیل حیدرآباد میں سزائے موت کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ سکندر جویو نے سولہ سال قبل زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے سینٹرل جیل میں قتل کے سولہ سال پرانے مقدمے میں سزائے موت یافتہ قیدی سکندر جویو کو پھانسی دے دی گئی ، جیل حکام کے مطابق پھانسی مقتولہ اور مجرم کے عزیز و اقارب کے درمیان تصفیے کے لیے بات چیت ناکام ہونے کے بعد دی گئی۔واضح رہے کہ سکندر جویو نے سولہ سال قبل جوہی دادو میں اپنی کسی قریبی عزیزہ کو قتل کیا تھا اور اس کے قریبی عزیز نے ہی اس کے خلاف جوہی دادو پولیس سٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن