چین کے ساتھ تعاون، 64ممالک ریجنز کی فہرست میں روس اور پاکستان بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر آ گئے
اسلام آباد (اے پی پی) روس اور پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو (بی آر آئی)کے تحت چین کے ساتھ تعاون کے زمرے میں 64 ممالک اور ریجنز کی فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر آ گئے۔ سٹیٹ انفارمیشن سنٹر بیجنگ کی رپورٹ کے مطابق بڑی شماریاتی تنظیموں اور انٹرنیٹ چینلز کی جانب سے انفارمشین کے پانچ ارب سے زائد آئٹمز کی بنیاد پر بی آر آئی بگ ڈیٹا رپورٹ2017ء مرتب کی گئی جس میں چین اور 64 ممالک و ریجنز کے درمیان پالیسی کمیونیکیشن ، رابطوں، تجارت، فنانس اور پبلک سپورٹ کے شعبوں میں تعاون کی سطح کے پہلوئوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر پانچ صوبوں گوانگ ڈونگ، فوجیان، شنگھائی، ژی جیانگ اور شانگ ڈونگ بی آر آئی میں شرکت کے لحاظ سے سرفہرست رہے ۔