• news

رواں سال کی تیسری گھی اور کوکنگ آئل کی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رواں سال کی تیسری گھی اور کوکنگ آئل کی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں۔ عالمی معیار کی آئی ایس او 9001 اور 2000 سرٹیفائیڈ لیبارٹری کے نتائج کے مطابق گزشتہ تجزیے میں فیل ہونے کے بعد اصلاح کرنے والے وطن اور پریمیم نرالہ بناسپتی معیار کے مطابق جبکہ ہرپل کوکنگ آئل، رضوان بناسپتی اور رضوان کو کنگ آئل سپونیفیکشن ویلیو، وٹامن اے کی غیر موجودگی اور فلیورز کی موجودگی پر غیر معیاری پائے گئے۔ رینسیڈیٹی، زیادہ درجہ پگھلاؤ، ہائی ایسڈ ویلیو، سپونیفیکشن ویلیو اور وٹامن اے کی غیر موجودگی پر ثمر بناسپتی، افضل حیات بناسپتی، ملتان کینولہ آئل، ملتان بناسپتی اور سوہنا بناسپتی مضر صحت پائے گئے۔ علاوہ ازیں وطن بناسپتی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضح کردہ لیبلنگ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن