ٹیکس گوشواروں کی تاریخ بڑھانے کی بجائے ایف بی آر کا آئی ٹی سسٹم بہتر بنانے کا مطالبہ
لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیکس ماہرین نے ایف بی آر کا ای فائیلنگ آئی ٹی آئرس سسٹم تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، ٹیکس گوشواروں کی تاریخ بڑھانے کی بجائے ایف بی اپنا آئی ٹی سسٹم درست کریں، ٹیکس گوشواروں کی ای فائیلنگ سسٹم کی خرابی پر پاکستان ٹیکس بار کے سابق صدر ذوالفقار خان، سابق صدر پاکستان ٹیکس بار رانا منیر حسین، صدر گوجرانوالہ ٹیکس بار عابد حفیظ عابد، سابق صدر لاہور ٹیکس بار عائشہ افتخار قاضی، سابق صوبائی وزیر ضیاء حیدر رضوی سمیت دیگر ٹیکس ماہرین نے چیئرمین ایف بی آر کو احتجاجی خط ارسال کیا ہے جس میں ممبر آئی ٹی خواجہ عدنان اور دیگر ایف بی آر آفیسرز سے فوری سسٹم کی تبدیلی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن کا سسٹم سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہترین بنایا جاسکتا ہے ۔حکومت ایف بی آر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی بجائے ٹیکس ادا کرنے والی سٹیک ہولڈرز اور عوامی مشاورت سے پالیسیاں ترتیب دے ، سینئر نائب صدر بارپاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق، سینئر چارٹر اکائونٹینٹ ملک ہارون احمد، سابق صوبائی وزیر ضیاء حیدر رضوی، و دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کیلئے زرمبادلہ میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔