جنسی سکینڈل میں ملوث برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون نے استعفیٰ دیدیا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) جنسی سکینڈل میں ملوث برطانیہ کے وزیر دفاع مائیکل فیلون نے استعفیٰ دیدیا۔ ہالی ووڈ کے جنسی درندے ہاروی وائنسٹائن کے سکینڈل پر برطانیہ کی بڑی وکٹ گر گئی۔ فیلون نے خاتون صحافی کے گھٹنے پر 15 برس پہلے بار بار ہاتھ رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔ جولیا ہارٹلے نے فیلون کو خبردار کیا تھا کہ پھر ہاتھ رکھا تو منہ پر مکا مار دے گی۔