• news
  • image

شاہدرہ ریلوے سٹیشن پر سٹاپ

مکرمی! وزیر ریلوے سعد رفیق صاحب گزارش یہ ہے کہ ایک بہت بڑی آبادی جو کہ شاہدرہ سے بیگم کوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رہتی ہے جس کی تعداد لاکھوں میں ہے اسے ریل میں سفر کرنے کیلئے اپنے بھاری بھرکم سامان اور چھوٹے معصوم بچوں کے ہمراہ ریلوے سٹیشن لاہور جانا پڑتا ہے۔ جس سے ان کا پیسہ اور وقت خرچ ہوتا ہے اور ذہنی کوفت علیحدہ ہوتی ہے جبکہ شاہدرہ میں جنگشن ریلوے اسٹیشن تمام سہولیات کے ساتھ موجود ہے۔ لہٰذا شاہدرہ سے گزرنے والی تمام اپ اینڈ ڈائون گاڑیوں کو صرف دو منٹ رکنے کے آرڈر صادر کئے جائیں۔ جس سے روڈ ٹریفک کے دبائو میں بھی کمی ہو گی لوگ لاہور کیلئے بھی ریل میں سفر کریں گے۔ اس سے ریلوے کی منفعت میں بھی اضافہ ہو گا۔(سید منظور احمد، شاہدرہ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن