عوام کے پیسوں سے مجرم کو پروٹوکول دینا شرمناک‘ شاہد خاقان نوازشریف کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں: عمران
دھوڑ کوٹ،اوچ شریف،خانیوال(نامہ نگار،خبر نگار)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ اللہ کی طرف سے خطرے کی گھنٹی ہے آلودگی پھیلنے سے بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ خیبر پی کے میں ایک ارب درخت لگائے اور چھانگا مانگا جیسے 40 جنگلات اگائے اقتدار میں آکر جنگلات آگائیں گے ماحول کو بہتر بنائیں گے کسان کی خوشحالی سے ملک خوشحال ہو تا ہے بھارت میں حکومت کسان کی مدد کرتی ہے چین نے اپنے کسانوں کی مدد کی بدقسمت ہے کہ ہماری حکومت بھارتی کسانوں کی مدد کرتی ہے 30 سال میں چین نے 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا کسان لندن میں فلیٹ نہیں لیتا اپنی زمین پر پیسہ لگاتا ہے تحریک انصاف سب سے زیادہ پیسہ اور سہولتیں کسانوں کو دے گی اورنج ٹرین پر دو سو ارب روپے لگائے جا رہے ہیں آج فی بندہ ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے حکمران پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جاتے ہیں جس سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں پاکستان میں ایک قانون کمزور اور دوسرا طاقتور کیلئے ہے اقتدار میں آکر کسانوں کیلئے بہترین پالیسیاں بنائیں گے نواز شریف چوری، بچانے کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں کرپشن ملک کو تباہ کر رہی ہے اگلے الیکشن میں وعدہ کریں اسے ووٹ نہیں دیں گے جس کا پیسہ باہر ہے قوم کے مجرم کو 40 گاڑیوں پر پروٹوکول دیا جاتا پاکستانیوں نے دئبی میں 800 ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پورا موقع دیا نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ شاہد خاقان نوازشریف کو تحفظ فرہم کرتے ہیں تین سو ارب روپے ملک سے باہر کیسے منتقل کئے گئے نواز شریف کے بچے باہر اور علاج بھی باہر ہوتا ہے لاہور ہائیکورٹ سے کہوں گا کہ کسانوں کو گنے کے پیسے دلوائیں شوگر ملز بند ہونے سے کسانوں کو نقصان ہوا شہباز شریف سے پیسہ دلوائیں میں اسلام آباد میں اتنے لوگ لاؤں گا کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی نواز شریف کو یہ چیلنج کرتا ہوں کہ اس سے آدھے لوگ پریڈ گرائونڈ میں جمع کرکے دکھائیں تو میں مانوں گا کہ کوئی اس کے ساتھ ہے چوری کی دولت بچانے کیلئے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں نواز شریف نے جھوٹ بھی بولا اور جعلی کاغذات بھی دیئے جے آئی ٹی بنی اس میں بھی ثبوت کا ایک کاغذ نہیں دیا گیا پیغام دے رہے ہیں کہ چوری کرنا تو……… کرنا چھوٹی چوری نہ کرتا 300 ارب لیکر جانے والا کہتا ہے مجھے کیوں نکالا غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہیں وہ چھوٹی چوریاں کرتے ہیں بڑے چور پیسہ باہر لے جا کر لندن، دبئی میں محلات بناتے ہیں ہمارے مزدور دبئی میں نوکریاں کرتے ہیں اگر 800 ارب پاکستان میں خرچ ہوتے تو یہیں نوکریاں مل جائیں قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کسانوں کو تمام حقوق دلوائے گی۔ عمران خان کی کوششوں سے نواز شریف نااہل ہو گا ۔ قبل ازیں نواز شریف کو پروٹوکول پر ردعمل میں عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث شخص کو عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔ شاہد خاقان عباسی کالے دھن کا تحفظ کرنے میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ جمعرات کو عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔ کرپشن مقدمات میں مطلوب شخص کو پروٹوکول کیسے دیا جاسکتا ہے۔ عدالتوں کو مطلوب شخص کو پنجاب ہائوس میں کیسے رہنے دیا جاسکتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ عمران نے کہا کہ جو خیبر پی کے میں کیا اگر باری ملی تو پورے پاکستان کو ہرا کر دیں گے۔ اللہ نے جب موقع دیا تو جنگلات اگائیں گے، شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر شوگر ملز بنائیں فضل الرحمن، اسفند یار ولی اور محمود اچکزئی سب کے ساتھ مل جاتے ہیں۔