موصل کی لڑائی میں داعش نے 741شہریوں کو قتل کیا: کمشنر اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق موصل کو آزادی کیلئے لڑائی میں داعش نے 741شہریوں کو قتل کردیا۔ دہشتگردوں نے 9ماہ کی کارروائی کے دوران علامی نوعیت کے جرائم کئے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زیدرعدالحسین نے میڈیا کو بتایا مجموعی طور پر 2521شہری مارے گئے اکثریت داعش کے حملوں کا شکار بنی جو ان جرائم میں ملوث ہیں، 461شہری فضائی حملوں میں مارے گئے ی اس وقت ہوا جب داعش کے ٹھکانوں پر بڑے حملہ فروری میں کیا گیا تھا کمشنر نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے وفد کو انکوائری کیلئے بلایا جائے۔