امریکہ ایران کا نمبرون دشمن ہے‘ جوہری معاہدے پر بدمعاشی قبول نہیں کرینگے: خامنہ ای
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پھر برس پڑے انہوںنے کہا ہے امریکہ ایران کا نمبر ون دشمن ہے۔ ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا جوہری معاہدے کی گزشتہ ماہ توثیق سے انکار کرکے ٹرمپ نے بڑی قوتوں کے ساتھ تعلقات توڑ لئے ہیں۔ ایٹمی معاہدے پر امریکہ کی بدمعاشی قبول نہیں کریں گے۔ یاد رہے جب سے امریکہ ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدہ ہوا ہے ایرانی رہنماء بدستور امریکہ پر تنقید کررہے ہیں۔