ڈاکٹر قبلہ ایازکو اسلامی نظر یاتی کونسل کا چیئرمین مقررکر دیاگیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز عالم دین ڈاکٹر قبلہ ایازکو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت قانون نے ان کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ 10 نئے ارکان میں قاری عبدالرشید‘ غلام حسین سیالوی‘ پیر روح الحسنین معین‘ اﷲ بخش کلیار‘ مولانا محمد راغب حسین نعیمی‘علامہ عارف حسین واحدی‘ ڈاکٹر عبدالحکیم اکبری‘ صاحبزادہ ساجد الرحمن‘ خورشید ندیم اور حافظ فضل الرحیم شامل ہیں۔ انکی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔