• news

تحریک لبیک یارسول اﷲ کا دھرنا پرامن ختم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک لبیک یارسول اللہ اور سنی تحریک کے زیر اہتمام شہید ملت سیکرٹریٹ بلیو ایریا میں جاری دھرنا جمعہ کی شام پرامن ختم ہوگیا دھرنے کے شرکاء لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کرتے ہوئے اسلام آباد کی سڑکوں سے گذرے ایس پی سٹی زبیر شیخ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکائے دھرنا کی واپسی کے موقع پر بھی ان کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی ، شاداب رضا قادری کی قیادت میں بلیو ایریا سے بھارہ کہو ممتاز حسین قادری شہید کے مزارگئے۔ ممتاز قادری کے بھائی دلپذیر اعوان اور سفیر اعوان موجود تھے۔ تحریک کے کارکن لبیک یا رسول اﷲ کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ کارکنوں کے اعزاز میں بعدازاں جامع غوثیہ مظہر الاسلام بھارہ کہو میں عشائیہ دیا گیا۔ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی نے ادا کئے۔

ای پیپر-دی نیشن