• news

اسامہ کی بیٹی نے اپنے رشتہ داروں کی رہائی کیلئے ایرانی حکومت کو خط لکھا تھا: سی آئی ے

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی بیٹی ایمان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا کہ اسامہ بن لادن کی بیٹی کی طرف سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے نام، میرا یہ پیغام میری خالہ، بہنوں، بھائیوں اور بیٹوں کے بارے میں ہے جو ایران میں داخلے کے بعد گرفتار ہیں۔ ان کے پاس اس ملک میں خفیہ طریقے سے داخل ہونے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہا تھا۔ وہ لکھتی ہیں میرے خاندان کو ایران میں داخل ہونے کے ایک سال کے بعد ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ جب ہمیں اس کی اطلاع ملی تو ہم نے تہران حکومت کو متعدد مرتبہ ان کی رہائی کے لیے خط لکھے۔ ان میں یہ بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ ایران دوبارہ نہیں لوٹیں گے لیکن اس مراسلت کا کچھ فائدہ نہیں ہوا تھا۔ ایمان کے مطابق ان کا بھائی سعد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اس نے انہیں ایرانی جیلوں میں گزرے اذیت ناک وقت کے بارے میں بتایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن