• news

’’ہندو دہشت گردی‘‘ پر ریمارکس، نامور بھارتی فلمی اداکار کمل ہاسن کے خلاف مقدمہ

دہلی (نیٹ نیوز) ’’ہندو دہشت گردی‘‘ پر ریمارکس پر نامور بھارتی فلمی اداکار کمل ہاسن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی سماعت آج ہوگی۔ جنوبی بھارت کے مشہور اداکار کمل ہاسن نے ایک تامل میگزین میں اپنے ہفتہ وار کالم میں ’’ہندو دہشت گردی‘‘ کا موضوع اٹھایا تھا۔ کمل ہاسن نے لکھا ہے کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہندو دہشت گردی موجود نہیں ہے پہلے ہندو شدت پسند بات چیت کرتے تھے، اب تشدد کرتے ہیں۔ اپنے کالم میں کمل ہاسن نے یہ بھی کہا کہ سچائی کی جیت ہوتی ہے اس بات سے لوگوں کا بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچائی کی جیت ہوا کرتی تھی لیکن اب طاقت کی جیت ہوتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن