قندیل قتل کیس، مفتی عبدالقوی نے ضمانت کیلئے درخواست دیدی، سماعت 6 نومبر تک ملتوی
ملتان(آئی این پی)جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے ضمانت کیلئے درخواست جمع کروادی ہے ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ ملزم مفتی عبدالقوی نے چھ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ انکے وکلاء نے جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروادی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔