• news

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی انتخابات وقت پر ہونگے: خواجہ آصف

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات وقت پرہونگے، پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پرمبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کشمیریوں کے حق خود ا رادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ایک سوال پرخواجہ محمدآصف نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جسے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ خواجہ آصف نے کہا مسلم لیگ کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی جانب سے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن