سکول کے دنوں سے اکٹھے رہنے والا برطانوی جوڑا ایک ہی روز انتقال کر گیا
لندن (اے ایف پی) سکول کے دنوں سے لے کر 80 سال تک ساتھ رہنے والا برطانوی جوڑا موذی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے باغیچہ میں ایک ہی روز انتقال کر گیا۔ کرونز رپورٹ کے مطابق 86 سالہ ٹونی ولیمز جون کے مہینے میں پودوں کو سپرے کرتے وقت پھنس گیا جس کے باعث اس کی کچھ پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اس کی 87 سالہ بیوی فیتھ اسے بچانے کے لئے بھاگی تو باغیچہ میں گر گئی جس کے باعث وہ بھی زندگی کی بازی ہار گئیں۔