سول ججز امتحان، نصاب میں تبدیلی کیخلاف وکلا کی ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سول ججز کے امتحان کے لئے سلیبس میں تبدیلی کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے ہڑتال کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔15 نومبر کو ہونے والے سول ججز کے امتحانات کے لئے پرانے سلیبس کو بحال نہ کرنے پر پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے سا ئلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پیشی کے لئے لائے گئے زیادہ تر ملزمان کو بغیر کاروائی کے اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی جسے عدالت عالیہ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چئیرمین عنایت اللہ اعوان نے کہا ہے کہ وکلاء کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا دیا جائے گا۔