• news

جڑانوالہ: گھریلو جھگڑے پر ماں نے 2 کمسن بچیوں سمیت خودکشی کر لی

جڑانوالہ/ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ماں کی 2 کمسن بچوں سمیت خودکشی، حالات سے دلبرداشتہ فیصل آباد میں خاتون سمیت 3 افراد نے بھی خودکشی کرلی۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حدود میں ماںکی دو کمسن بیٹیوں سمیت زہریلا کیمیکل پی کر مبینہ خودکشی۔ میری بھانجی اور اسکی بچیوں کو سسرالیوں نے زہر دیکر قتل کر دیا ہے ،مرنے والی ریما کی خالہ صفیہ بی بی کا موقف۔ پولیس نے دفعہ 174کے تحت پوسٹ مارٹم کروا کر نعشیں لڑکی کے ورثا کے حوالے کردیں۔میر ی بہو نے اپنی بچیوں کے ساتھ گھریلو جھگڑوں پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کیمیکل پیا،سسربشیر وڑائچ۔ماں اور دونوں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی تھیں۔ بچی کے ورثاء کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ رشید پارک گلی نمبر 2اضافی آباد ی میں بشیر وڑائچ کے بیٹے فرحان کی شادی5 سال قبل اوکاڑہ کی ریما کے ساتھ ہوئی جس سے دو بیٹیاں وریثہ، 1سالہ حرم فاطمہ مرنے والوں جن کی عمریں بالترتیب ساڑھے 3 سال اور ایک سال تھیں، پولیس رپورٹ کے مطابق ریما کی خالہ صفیہ بی بی زوجہ شوکت علی سکنہ 105گ ب وانگے نے تھانہ سٹی میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی میری بھانجی کے سسرال والوں نے اس پر ظلم و ستم شروع کر رکھا تھا کئی مرتبہ جھگڑے کی اطلاع پر معاملات رفع دفع کرائے گئے۔ کچھ عرصہ قبل سسرالیوں سے ناراض ہو کر ریما اوکاڑہ اپنی خالہ کے پاس چلی گئی جسے چند روز قبل اسکا شوہر فرحان واپس لیکر آیا تھا۔ اب اطلاع ملی کہ گزشتہ رات میری بھانجی اور دو کمسن بیٹیوں کو زہریلا کیمیکل پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔مجھے شبہ ہے کہ اسکی ساس راشدہ نے گھروالوںسے مل کر اسے زہر دیا ہے۔ کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ پولیس تھانہ سٹی ایس ایچ او عمر دراز نے اطلاع ملتے ہی موقع سے شواہد اکٹھے کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوادیے ۔ دوسری طرف اہل خانہ تاحال فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس مختلف خفیہ ٹیموں کے ذریعے واقعہ کی کھوج لگانے میں مصروف ہے۔ خودکشی کے لرزہ خیز واقعہ پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جوہر ٹائون کے 23سالہ مہران کی گھر والوں سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ‘ شاہکوٹ کی رہائشی 50سالہ رضیہ نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں‘ چک نمبر7ج ب کے رہائشی 17سالہ عدیل نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا لیں جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران زندگی کی بازی ہا ر گئے۔

ای پیپر-دی نیشن