لاجواب سروس‘ پی آئی اے نے رحیم یارخان جانے والے مسافروں کو لاہور پہنچا دیا
لاہور (نوائے وقت نیوز)’’باکمال لوگ…لاجواب سروس ‘‘پی آئی اے حکام نے ابوظہبی سے رحیم یار خان آنے والے مسافروں کو لاہور پہنچا دیا۔ابوظہبی سے رحیم یار خان آنے والی پی آئی اے پرواز کولاہورمیں اتار لیا گیا ۔ پی آئی اے نے مسافروں کو بسوں کے ذریعے رحیم یار بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافروں نے طیارے سے باہر نکلنے سے انکار کردیا۔مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا پی آئی اے نے طیارے کا اے سی بند کردیا ،اے سی بند ہونے سے طیارے میں حبس پیدا ہوگیا اور بچے بلبلانے لگے۔