ختم نبوت قانون چھیڑنے والے کو نہیں چھوڑیں گے: اشرف جلالی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحر یک لبیک یارسول کے گیارہ روزہ کاروان ختم نبوت اورپارلیمنٹ کے سامنے کامیاب دھرنے کے بعد مر کزی سربراہ تحر یک لبیک یارسول ڈاکٹر محمد ا شرف آ صف جلالی دیگر دھرنا قائدین علامہ محمد عبدالرشیداویسی ،ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال جلا لی ،پیر سید ظفر علی شاہ بنوری ،مفتی محمد وقار مدنی ، صاحبزادہ محمدامین اللہ نبیل سیا لوی ،صاحبزادہ مر تضی علی ہا شمی ،پیر عا مر سلطان شا ہ علا مہ راشد رضوی کے ہمراہ جب شاہدرہ لا ہور پہنچے تو لاہور اور مضافاتی اضلاع سے آئے تحر یک لبیک یا رسول کے ہزاروں کارکنان نے ان کا پرتبا ک استقبال کیا۔ قائدین کو ایک بگھی میں بٹھا کر بہت بڑے جلوس کی شکل میں داتا دربار لایا گیا۔جہاں جشن فتح کے سلسلہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔راستے میں قائدین پر منوں پھول نچھاور کیے گئے اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور لبیک یا رسولؐ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔قائدین نے داتا دربار پہ حاضری دی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔تاجدار ختم نبوت کانفرنس اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اشرف جلالی نے کہا گیارہ روزہ ختم نبوت کاروانِ نے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ جو بھی ختم نبوت قانون کو چھیڑے گا ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ ہمارے منظور شدہ مطالبات پاکستان کی خوشحالی کا ایجینڈا اور ختم نبوت کے غداروں کیلئے شکنجہ ہیں۔حکومت کو ہمارے مطالبات پرتسلیم کیے گئے ٹائم فریم کے مطابق عمل درامد کروانا ہوگا۔