• news

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 126 افسروں کی بھرتی چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 126 افسروں کی بھرتیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا چودھری شعیب سلیم نے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا فاؤنڈیشن نے اشتہار کیخلاف ایکس سروس مینز کو مانیٹرنگ افسر بھرتی کیا فاؤنڈیشن اشتہار کے مطابق ایک بھی سویلین گریجویٹ کو بھرتی نہیں کیا ریکروٹمنٹ پالیسی پہلے ہی ایکس سروس مین کو پانچ نمبر اضافی دیتی ہے اضافی نمبروں کی موجودگی میں دوہری ترجیح دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن