• news

افغانستان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروس معطل

کابل(آن لائن)افغان حکومت نے معروف میسیجنگ ایپلی کیشنز واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی سروس عارضی طور پر معطل کردی۔خیال رہے کہ افغانستان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام میسیجنگ سروس دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے بہت زیادہ مقبول ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ طالبان اور داعش کی جانب سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کو استعمال کیے جانے کے بعد ہی افغان حکومت نے ان ایپلی کیشنز کی سروس معطل کی۔ ’اے ایف پی‘ نے افغانستان کی وزارت ٹیلی کمیونی کیشن کے ترجمان نجیب نغیلائی کے حوالے سے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو یکم نومبر سے 20 نومبر تک واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی سروس معطل کرنے کا حکم دیا گیا۔ ادھر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر عارضی پابندی عائد کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین، صحافی اور سماجی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔صحافیوں، سماجی کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن