چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی تقرری حکومت کا فضل الرحمن کے نامزد رکن کو انکار
اسلام آباد(آئی این پی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی تقرری حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سرد مہری حکومت نے جے یو آئی کا نامزد رکن کو چیئرمین کونسل بنانے سے انکار کر دیا۔ وزارت قانون وانصاف نے گذشتہ روز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کیلئے قبلہ ایاز کے نام کا اعلان کردیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کا موقف تھا کہ ہمارا نامزد امیدوار ہی چیئرمین ہوگا لیکن حکومت نے مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے نامزد امیدوار مولانا فضل حقانی کو نہ صرف چیئرمین شپ کی دوڑسے باہر کردیا بلکہ انکا نام بطور رکن کونسل ڈالنے سے بھی انکار کردیا جس کی وجہ سے جمعیت علمائے کے خلاف برہمی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبلہ ایاز نے مولانا سے چیئرمین شپ کیلئے حمایت مانگی تھی اور اپنا تعلق بھی دیوبند فکر شب سے بتایا تھا لیکن مولانا کاکہنا تھا کہ اگرمیری ذات کی بات ہوتی تو میں آپ کا نام بطور چیئرمین کونسل بھیج دیتا لیکن جماعت کی شوریٰ نے مولانا فضل حقانی کا نام منتخب کرکے حکومت کو بھجوایا ہے۔