گوجرانوالہ: اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن کی بھرتی دوڑ ٹیسٹ میں متعدد لڑکے لڑکیاں گر کر بے ہوش
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے لڑکے لڑکیوں کا دوڑ ٹیسٹ کئی لڑکیاں اور لڑکے ہدف سے پہلے ہی گر کر بے ہوش ہوگئے۔ گزشتہ روزاسسٹنٹ ٹریفک وارڈنز کی 75 آسامیوں کیلئے 645 لڑکوں جبکہ 55 لڑکیوں نے دوڑ کے لیے واپڈاٹائون میں ٹیسٹ دیا، مقررہ وقت میں ہدف تک پہنچنا تھا، اس دورا ن کئی لڑکے، لڑکیاں گر کر بے ہوش ہوگئیں ڈیڑھ کلو میٹر کا فاصلہ سات منٹ کے اندر طے کرنا تھا لیکن دوڑتے ہوئے بے ہوش ہونے والے لڑکے لڑکیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداددی۔ امیدواروں کا کہناتھاکہ ٹائم کم دیاجاتاہے جبکہ لڑکیوں کا کہناتھا کہ ان کا فاصلہ کم ہوناچاہیے چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے بتایا کہ1400 امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی تھیں جن کی سکروٹنی کے بعد قد،چھاتی کی پیمائش کی گئی اور پھر اس میں سے جو کامیاب ہوئے انہوں نے دوڑ ٹیسٹ میں حصہ لیا،دوڑ کے ٹیسٹ میں 324 لڑکوں اور 13 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تحریری امتحان ہوگا جس میں کامیابی پر فائنل انٹرویو لیا جائے گا۔