• news

سی پیک میں چینی سرمایہ کاری کا مطلب امریکی سرمایہ کاروں پر اعتماد کم ہونا نہیں : گورنر سندھ

واشنگٹن (صباح نیوز)گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ سی پیک میں چینی سرمایہ کاری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی سرمایہ کاروں پر پاکستان کا اعتماد کم ہوا ہے ۔ مستقبل میں بھی امریکی سرمایہ کاروں پر اعتماد قائم رہے گا ۔ جے ایس گلوبل کے زیر اہتمام امریکا کا دورہ کرنے والے وفد نے محکمہ خارجہ اور خزانہ کے حکام سے ملاقات کی جس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور جے ایس بینک کے نمائندے نے کہا کہ ملاقاتوں میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان میں جمہوری نظام مستحکم ہے اور امریکی سرمایہ کاری کے لیے ماحول انتہائی سازگار ہے ۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا واشنگٹن ڈی سی آنا بہت اہم تھا۔ ہم نیویارک ، بوسٹن اور شکاگو گئے اور وہاں ہم بزنس کمیونٹی سے ملے اور گلوبل فنڈز اور امریکا کے بڑے بڑے اداروں سے ملے جن کا پاکستان میں بہت سٹیک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن آنے کا مقصد پالیسی ساز اداروں سے ملاقاتیں کرنا تھا اور ان کو پاکستان کی تازہ ترین صورتحال ، سیاسی صورتحال اور معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن