کراچی ائرپورٹ پر میاں بیوی سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد
کراچی(اے این این)ائر پورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائر پورٹ پرمختلف کاروائیوں کے دوران ، ایک مسافر سے 2کلوآئس ہیروئن برآمد کرلی ۔ دبئی جانیوالے میاں بیوی سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس ایف نے ایک اورکارروائی میں مسافرسے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی جس میں 3 لاکھ 57 ہزار 845 یو اے ای درہم اور 70 ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔ مسافر عبدالستار اپنی بیوی سلمی کے ساتھ دبئی جا رہا تھا۔ دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب اے ایس ایف نے بحرین جانے والے مسافر سے 2کلو آئس ہیروئن برآمد۔سرگودھا کے رہائسی مسافر نے ہیروئن جار میں چھپا رکھی تھی ۔ایک اور کارروائی کرتے ہوئے اے ایس ایف نے مسافرسے ایک کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ۔ادھر کراچی میں چھوٹامیدان کے قریب رینجرزاورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7افرادکوحراست میں لے لیاگیا،جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق رینجرزاورپولیس نے جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کی گئی ہے اورزیرحراست افرادکاتعلق سیاسی جماعت سے بتایاگیاہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے ۔