زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر رضوان نے طالب علم رمضان کو چھت سے پھینک کر قتل کیا: ایس پی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) زیادتی میں ناکامی پر مدرسہ کے طالب علم کو ساتھی نے چھت سے پھینک کر قتل کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی مدینہ ٹاون مہروز علی نے تھانہ پیپلز کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا 2 نومبر کو ریسکیو 15پر کال موصول ہوئی بچے کی نعش پڑی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاون نے موقع پر جا کر افسران کو آگاہ کیا، سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ڈی ایس پی پیپلز کالونی احسان اللہ شاد، ایس ایچ او مدینہ ٹاون انسپکٹر مسعود نذیر نے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اصل ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیاجس پر ڈی ایس پی سرکل پیپلز کالونی نے مدرسہ معارف ابوبکر صدیق کے اساتذہ و دیگر طلبہ سے پوچھ گچھ کی جن میں سے 6افراد کومشکوک جان کر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم رضوان ولد عبدالغفور قوم آرائیں سکنہ ملتان نے اعتراف کیا کہ اس نے مقتول رمضان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا جس کے بعد اس نے بچے کو گلے میں رسی ڈال کر گلا دبایا اور اس کو قتل کرنے کے بعد اٹھا کر گلی میں پھینک دیا اور خود لڑکوں میں آ کر لیٹ گیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ 7ماہ قبل ایک اور بچہ نور آغا کو اسی طرح علی گارڈن کالونی مدینہ ٹاون کے ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ دونوں کامقدمہ نمبر 1159/17 دو نومبر بجرم 302/34ت پ، مقدمہ نمبر 379/17 مورخہ 13 نومبر بجرم 302/34ت پ تھانہ مدینہ ٹاون میں درج ہیں ۔ایس پی مدینہ ٹاون مہزور علی نے مزید بتایاکہ ڈی ایس پی پیپلز کالونی احسان اللہ شاد کی ہدایت پر رانا نجم الحسن اے ایس آئی انچارج انٹی موٹر سائیکل تھیفٹنگ سکواڈ مدینہ ڈویژن نے امیر علی اٹھوال وغیرہ موٹر سائیکل سنیچنگ گینگ 5رکنی گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے کھرڑیانوالہ ،صدر ،ستیانہ ،صدر جڑانوالہ ،پیپلز کالونی اور مدینہ ٹاون کے علاقوں میں 25 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان سے 5موٹر سائیکل، 90 ہزار نقدی، 15 موبائل فونز، اسلحہ، 3 پسٹل برآمد کئے۔ مقدمہ نمبر 1008/17بجرم 392ت پ تھانہ مدینہ ٹاون افسروں کی ہدایت پر ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے جیو فینسنگ سے مدد حاصل کرتے ہوئے 156نمبر شارٹ لسٹ کیے 132اشخاص کو شامل تحقیقات کیا جس سے رانا سخاوت وغیرہ 6 رکنی گینگ تلاش کیا جنہوں نے بنکوں سے کیش لیکر نکلنے والوں سے کیش چھیننے کی 51 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، تھانہ مدینہ ٹائون کی ہائوس رابری مقدمہ نمبر 933/17 22 اگست 2008ء بجرم 392ت پ (2) مقدمہ نمبر 690/17 بجرم 392ت پ تھانہ جھنگ بازار کے ملزمان بذریعہ تلاش کئے جن میں سے ملزم مصور علی کو گرفتار کر لیا۔ مصور نے راہبری سمیت (25)وارداتوں کے انکشافات کیے جن سے مسروقہ 40 ہزار روپے، لیپ ٹاپ 4 مبوئل فون برآمد کر لئے۔ گزشتہ ماہ انچارج انٹی MCتھیفٹنگ سکواڈمدینہ ڈویژن رانا نجم الحسن اے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ تھانہ سرگودھا روڈ 4سال پرانا اندھا قتل ٹریس کیا۔ سدرہ کی شادی منیر احمد مدعی حقیقی ماموں کے بیٹے محسن سے ہوئی جس کو وقاص ملزم، اسکے اہل خانہ نے بھاری رقوم اکھٹی کر کے جرمنی بھجوا دیا جو عرصہ 3/4سال تک واپس نہ آیا گھریلو ناچاقی شروع ہو گئی۔ مدثر نے وقاص کے والد سے بد سلوکی کی جس سے وقاص کے والد کو ہارٹ اٹیک ہو گیا اسی رنجش کی بناء پر وقاص نے دوست ارسلان شاہ سے ملکر مٹو پورہ پلی اندھا دھند فائرنگ کی مدثر کو ہلاک کر دیا۔ بعد میں ہسپتال اور فوتگی پر پوری فیملی کے ساتھ چلا گیا تاکہ مقتول کے ورثہ کو شک نہ گزرے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ ملزم وقاص مدثر کے ہمراہ تلاش ملزمان کرنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔ بعدازاں سعودی عرب چلا گیا جو تقریباً 4سال بعد واپس آیا۔ دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز بھی بر آمد کر لیا۔