• news

ٹوبہ: محبوبہ سے ملاقات کے لئے جانے والا نوجوان لڑکی سمیت قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ پیرمحل‘شور کوٹ چھائونی(نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی)محبوبہ سے ملاقات کیلئے جانے والے نوجوان کو لڑکی سمیت قتل کردیا گیا ،چک نمبر 331گ ب کا رہائشی نوجوان سندر خان گزشتہ شب مبینہ طور پر نواحی چک نمبر 314گ ب میںرمشاء بی بی سے ملاقات کیلئے آیا تھا ،دونوں کو ایک ساتھ کمرے میں دیکھ کر لڑکی کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر دونوں کے سروں میں گولیاں مار کر انہیں قتل کردیا‘ بعد میں افواہ اڑا دی کہ سندر خان نے رمشاء بی بی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کی جبکہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندر خاں رات کے وقت رمشاء بی بی سے ملاقات کیلئے آیا تھا اور دونوں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے ،شک گزرنے پر اہل خانہ کمرے میں گئے تو دونوں کو کمرے میں ایک ساتھ سویا پاکر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا ،اور اس واردات کو قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ،تھانہ چٹیانہ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں ،اور کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کیلئے مقتولہ رمشا بی بی کے والد کو گرفتار کرلیا ۔

ای پیپر-دی نیشن