• news

اسحاق ڈار نے معیشت تباہ کردی، اب کوئی وزارت خزانہ سنبھالنے کو تیار نہیں: سلیم مانڈوی

اسلام آباد (آ ئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ظالمانہ انداز بڑھایا، جب وزیر خزانہ ملک میں نہیں تھا تو پھر ٹیکس کیسے بڑھائے گئے، اسحاق ڈار نے معیشت تباہ کردی اب کوئی ہاتھ لگانے کوتیار نہیں، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزرا ء وزارتوں میں جانے کی بجائے پنجاب ہاؤس ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ظالمانہ بڑھایا گیا۔ جب وزیر خزانہ ملک میں نہیں تھا تو پھر ٹیکس کیسے بڑھائے گئے۔ مسلم لیگ ن میں کوئی وزارت خزانہ سنبھالنے کو تیار نہیں۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ وزرا وزارتوں میں جانے کی بجائے پنجاب ہاؤس ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔ گورنر سندھ، محمد زبیر امریکا میں روڈ شوز کرتے پھر رہے ہیں۔ ڈر لگتا ہے کہ محمد زبیر کہیں سندھ کی ہی نج کاری نہ کردیں، نج کاری اور سرمایہ کاری کے وزیر سیاسی بیان بازی میں لگے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن