• news

سپریم کورٹ، شیخ رشید نے انتخابی اصلاحات بل کیخلاف درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات قانون کیخلاف درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کردیااور عدالت سے جلد سماعت کی اپیل کردی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات قانون کے ذریعے نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنا دیاگیا،عدالت سے نااہل شخص کوپارٹی صدر بنانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ بل الیکشن قانون آئین سے متصام اوربنیادی حقوق کے منافی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بنیادی حقوق کے معاملے پر آئینی درخواست دائرکی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے، عدالت سے استدعا ہے کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کوجلد سماعت کیلئے مقررکیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن