• news

مجھے ووٹ دیں، جیت کر روزانہ مرغی کھلائوں گا:الجزائر کے سیاستدان کی انوکھی پیشکش

الجیریا(این این آئی)الجزائر کے عام انتخابات میں امیدواروں نے انوکھا طریقہ اپنایا ہے ایک امیدوارنے ووٹروں سے کہاہے کہ وہ انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تووہ روزانہ ووٹروں کو مرغی کھلائیں گے ۔عرب ٹی وی کے مطابق الجزائر کی الشلف ریاست میں ہونے والے بلدیاتی کونسل کے انتخابات کے ایک امیدوار نے اعلان کیا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو لوگوں کو روزانہ ایک مرغی کھلائیں گے۔یہ صاحب گھر میں مرغیاں پالتے ہیں اور انہوں نے مرغی ہی کو اپنی انتخابی مہم میں نعرہ بنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن